ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر علاج کیلئے چین روانگی کا پروگرام ملتوی کر دیا ‘ جاوید ہاشمی ،جمہوریت کا حامی ہوں اور اسکی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعرات 11 ستمبر 2014 20:26

ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر علاج کیلئے چین روانگی کا پروگرام ملتوی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاویدہاشمی نے کہاہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر علاج کیلئے چین روانگی کا پروگرام ملتوی کر دیا ہے ،جمہوریت کا حامی ہوں اور اسکی بقاء کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا،قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے بعد عوام میں آگیا ہوں اور انکی رائے کو اہمیت دوں گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ عوام کی محبت کی بدولت موجودہ مقام تک پہنچا ہوں اور اب بھی عوام کی رائے کو اہمیت دوں گا۔ میرے سیاسی مستقبل کے حوالے سے میرے حلقے کی عوام جو فیصلہ دیں گے مجھے وہ قبول ہوگا۔ جاوید ہاشمی نے بتایا کہ علاج کے سلسلہ میں چین روانہ ہونا تھا تاہم ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر یہ پروگرام ملتوی کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کیا اس سے ضمیر مطمئن ہیں ۔ میں جمہوریت کا حامی ہوں اور اسکی بقاء کے لئے اپنی آخری سانس تک جنگ لڑوں گا ۔

متعلقہ عنوان :