صدر اوباما کی شاہ عبد اللہ سے ٹیلی فون پربات چیت،دونوں رہنماؤں نے داعش مخالف حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا،وائٹ ہاؤس کا بیان

جمعرات 11 ستمبر 2014 20:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اورداعش کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر براک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

نھوں نے شاہ عبداللہ سے داعش کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور انھیں اعتماد میں لیا ۔

امریکی صدر نے اپنی تقریر سے قبل وائٹ ہاؤس میں اپنی جنگی کابینہ سے بھی مشاورت کی ۔اس اجلاس میں امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن ،وزیردفاع چک ہیگل ،امریکا کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان شریک تھے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما داعش سے نمٹنے کے لیے ایک وسیع تر حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :