عراق اور شام میں کارروائی کے لیے تیار ہیں، فرانس،داعش کا خطرہ ہماری اپنی زمین پر پہنچنے والا ہے،فرانسیسی وزیر خارجہ کی گفتگو

جمعرات 11 ستمبر 2014 20:41

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) فرانس کے وزیر خارجہ لاورینٹ فیبئیس نے اعلان کیا ہے فرانس عراق اور شام میں فضائی فوجی کارروائی کرنے کو تیار ہے تاہم انہوں نے واضح کیا دونوں ملکوں میں کارروائی کے حوالے سے زمینی حقائق مختلف ہونے کی وجہ سے ترجیحات اور جزئیات ایک جیسی نہیں ہوں گی۔پیرس میں اپنے ایک خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے عراق اور شام میں درپیش داعش کے مشترکہ چیلنج کے حوالے سے ایک جامع اتحاد کی تشکیل کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو ہم فضائی کارروائی کر سکتے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں صورت حال مختلف ہے کہ وہاں ہم بشارالاسد کو اپنا پارٹنر نہیں بنا سکتے ہیں کیونکہ اس کے داعش کے ساتھ روابط موجود ہیں، اس لیے ہم شام کے ان باغیوں کی امداد جاری رکھیں گے جو بشارالاسد اور داعش دونوں سے لڑ رہے ہیں۔وزیر خارجہ فرانس نے داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ داعش کی وجہ سے جو خطرات لاحق ہیں وہ ہماری اپنی سرزمین تک بھی پہنچ سکتے ہیں، کہ کئی سو فرانسیسی جہادی عراق اور شام میں داعش کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :