داعش کے خلاف کارروائی کا اعلان، امریکا کو دھمکی دینے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،اوباما،دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے 475 فوجی عراق بھیجے جائیں گے،داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،نائن الیون حملے کو 13 سال مکمل ہونے پر امریکی صدرکا قوم سے خطاب

جمعرات 11 ستمبر 2014 20:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) امریکی صدر اوباما نے داعش عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر کوئی کا امریکا کو دھمکی دے گا تو اسے کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملیگی، داعش کے خلاف کارروائی عراقی فورسز کے ساتھ مل کریں گے،دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے چار سو پچھتر فوجی عراق بھیجے جائیں گے،داعش کے شدت پسندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،داعش جہاں کہیں بھی موجود ہے، اسے نشانہ بنائیں گے، شام میں داعش کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی مدد کریں گے،نائن الیون کو تیرہ سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ داعش کے شدت پسندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

عراق میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کو وسیع کریں گے۔ انہوں نے کہا امریکی وزیر خارجہ عراق میں موجود ہیں اور نومنتخب حکومت کی مدد کررہے ہیں، وائٹ ہاؤس اور کانگریس مل کر حکمت عملی بنائیں گے، داعش جہاں کہیں بھی موجود ہے، اسے نشانہ بنائیں گے، شام میں داعش کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی مدد کریں گے۔اوباما نے کہاکہ اگر کوئی کا امریکا کو دھمکی دے گا تو اسے کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملیگی، داعش کے خلاف کارروائی عراقی فورسز کیساتھ مل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :