ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مزاکرات ویانامیں شروع ہوگئے، اٹھارہ ستمبر کو نیویارک میں امریکا روس اور چین ایران کے ساتھ ایک بار پھر مذاکرات کا حصہ بنیں گے

جمعرات 11 ستمبر 2014 21:08

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات کے حتمی فریم ورک کے لئے ویانا میں بات چیت شروع ہوگئی ،میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں ایران برطانیہ فرانس اور جرمنی کے نمائندے جمع ہوئے تاکہ نومبر تک کسی ممکنہ حل تک پہنچ سکیں اٹھارہ ستمبر کو نیویارک میں امریکا روس اور چین ایران کے ساتھ ایک بار پھر مذاکرات کا حصہ بنیں گے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے گزشتہ ہفتے جنیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی دو طرفہ بات چیت کے دورران ہونے والے مذاکرات کی تفصیل دئے بغیربتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل پر تفصیلی تباسلہ خیال ہوا ہیاور دونوں ممالک اس پر عمل کریں.جبکہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا روم کے ساتھ ماسکو برسلز اور پیرس کا حالیہ دورہ ایک خشگوار سفارتی جھونکا ہے امریکہ کو شبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایران واضح کرچکا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام بجلی کی پیداوار اور طبی استعمال کے لئے اورایران خود پر سے اقوام متحدہ اور مغربی پابندیوں کو ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لئے چوبیس نومبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

متعلقہ عنوان :