اکاؤنٹ بند کرنے پر داعش کی ٹویٹر انتظامیہ پر حملے کی دھمکی ، داعش کااکاؤنٹ بند کرنے پر کمپنی ملازمین اور دفاتر کو جان لیوا حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا،کمانڈرکا ٹوئیٹ

جمعرات 11 ستمبر 2014 21:08

اکاؤنٹ بند کرنے پر داعش کی ٹویٹر انتظامیہ پر حملے کی دھمکی ، داعش کااکاؤنٹ ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) شام اور عراق میں سرگرم عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ (داعش)نے بین الاقوامی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو دھمکی دے دی ہے کہ آئی ایس کے اکاؤنٹ بند کرنے پر کمپنی کے ملازمین اور دفاتر کو جان لیوا حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ آئی ایس کے جنگجو اور حمایتی ٹویٹر پر خاصے سرگرم ہیں اور اپنی کارروائیوں کی تصاویر اور ویڈیوز اس ویب سائٹ پر بھیجتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مغربی ممالک کے نوجوانوں کو مائل کرنے کیلئے بھی اس ویب سائٹ کا سرگرمی سے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئی ایس سے متعلقہ اکانٹس کے خلاف کسی ممکنہ کارروائی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کو دی گئی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اس کے ملازمین کو قتل کیا جائے گا اور ضرور پڑنے پر سان فرانسسکو میں واقع اس کے دفاتر کو بھی براہ رات حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ دھمکیوں میں کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک میں مقیم آئی ایس کے حمایتی ٹویٹر کے خلاف کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :