حکومت ایک قدم پیچھے ہٹ جائے، سب کچھ حل ہو جائے گا: شاہ محمود قریشی

جمعرات 11 ستمبر 2014 21:25

حکومت ایک قدم پیچھے ہٹ جائے، سب کچھ حل ہو جائے گا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءمخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی جرگے کو تفصیل سے اپنا نظریہ اور مطالبات کے مقاصد بتائے ہیں اور ان کو پوری طرح مطمئن کر دیا ہے، معاملات مثبت سمت میں آگے جا رہے ہیں اور جلد ہی دھرنے کے شرکاءکامیاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آج سیاسی جرگے سے ملاقات میں ان کو حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والی 14ملاقاتوں کی داستان سنا ئی ہے اور معاملات کے حل کی راہ میں حائل رکاوٹ کی بھی نشاندہی کر دی ہے، حکومت مذاکرات کے دوران جملے بازی سے گریز کے اور ایک قدم پیچھے ہٹ جائے تو تمام معاملات حل ہو جائیں گے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک انصاف سے تفصیلی بات ہوئی ہے اور ہم نے اپنی تجاویز دستخط کر کے فریقین کے حوالے کر دی ہیں، امید ہے وہ اس پر غور کریں گےاور کسی فریق کی محنت ضائع نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :