افغان صدارتی امیدواروں کو دوبارہ گنتی کے نتائج تسلیم کرنا ہونگے،امریکی محکمہ خارجہ،سیاسی بحران کے حل کیلئے صدر براک اوباما کے ایلچی فیلڈمین کابل میں موجود ہیں،ترجمان کی پریس بریفنگ

جمعرات ستمبر 21:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ افغان صدارتی امیدواروں کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج تسلیم کرنا ہونگے ۔ سیاسی بحران کے حل کیلئے صدر براک اوباما کے ایلچی فیلڈمین کابل میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہیرف نے کہاکہ افغانستان کا استحکام پڑوسی ممالک اور خطے کیلئے اہم ہے۔صدارتی امیدوار ڈاکٹر اشرف غنی اور ڈاکثر اشرف غنی کو ملکی مفاد میں قومی حکومت بنانے ہوگی۔ایک سوال پر میری نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے متعلق امریکی صدر براک اوباما کے نمائندہ خصوصی کابل میں موجود ہیں۔ دونوں صدارتی امیدواروں سے ملک افغانستان کا سیاسی بحران حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :