النصرہ فرنٹ نے مغوی امن فوجیوں کو رہا کر دیا ،مغویوں کی رہائی کا فیصلہ عمائدین سے مشاورت کے بعد کیاگیا،النصرہ فرنٹ کا ویڈیوبیان

جمعرات 11 ستمبر 2014 22:09

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء)جہادی تنظیم النصرہ فرنٹ نے دو ہفتے پہلے اقوام متحدہ کے اغوا کیے گئے پینتالیس امن فوجیوں کو رہا کر دیا ہے۔ فجی سے تعلق رکھنے والے ان امن فوجیوں کو شام اور اسرائیل کی سرحد پر واقع گولان کی پہاڑی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ امن فوجی شام کی سرحد پار کرتے ہوئے اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔ فجی کے ان امن فوجیوں کو اگست کے اوائل میں شامی سرحد کے اندر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس گروپ کے جنگووٴں نے وہاں تعینات فلپائن کے بھی 70 امن فaوجیوں کا محاصرہ کر لیا تھا تاہم انہیں بچا لیا گیا تھا۔