وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی اور سیلاب کی صورتحال پر غور

جمعہ ستمبر 11:40

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی اور سیلاب کی صورتحال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سیلاب کی تباہ کاریوں پرغور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت طویل عرصے کے بعد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے جب کہ آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ملک میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق بریفنگ دیں گے جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور حامد خان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے متعلق وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :