پشاور پولیس مقابلے میں ڈی ایس پی پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا کماندڑ ہلاک

جمعہ 12 ستمبر 2014 11:45

پشاور پولیس مقابلے میں ڈی ایس پی پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا کماندڑ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) بڈھ بیر میں پولیس مقابلے میں ڈی ایس پی صدر عابد الرحمٰن پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک جب کہ ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پشاور پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں مقابلے میں ڈی ایس پی صدر عابد الرحمٰن پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا رکن ہلاک جب کہ اس کے ایک ساتھی کو فرار ہوتے ہوئے خیبر ایجنسی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلےمیں ہلاک ہونے والا شدت پسند کالعدم تنظیم لشکراسلام کا کمانڈر تھا۔

واضح رہے کہ ڈی ایس پی عابد الرحمان پر 2 ماہ قبل پشاور میں فرنٹیئر روڈ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ اور ان کےڈرائیور زخمی ہوئےتھے۔

متعلقہ عنوان :