لشکر طیبہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں رکاوٹ ہے، امریکا

جمعہ 12 ستمبر 2014 12:18

لشکر طیبہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں رکاوٹ ہے، امریکا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) امریکی انسداد دہشت گردی مرکزکے ڈپٹی ڈائریکٹر نکولس راسموسن نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں بڑی رکاوٹ ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نکولس راسموسن کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن اور قیادت میں تبدیلی کے باوجود تحریک طالبان پاکستان کے لیے ایک بڑا خطرہ رہے گی۔

(جاری ہے)

نکولس راسموسن کے مطابق لشکر طیبہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے خلاف ہے اور اس کے لیڈرمسلسل اپنی تقریروں میں بھارت اور امریکا کے خلاف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے الزامات عائد کرتے ہیں۔

نکولس راسموسن کا کہنا تھا کہ لشکرطیبہ نے جنوبی ایشیا میں علاقائی مقاصد کے حصول کے لیے مغربی مفادات پر حملے کیے ہیںاور 2008 میں بھارت کے شہر ممبئی کو نشانہ بنایا، لشکر طیبہ پاکستانی اور مغربی عسکریت پسندوں کو تربیت بھی فراہم کرتی ہے جن میں سے کچھ لشکر طیبہ کی قیادت کی ہدایت کے بغیر مغرب میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :