ٹل پولیس سٹیشن پر حملہ کیخلاف ایف آئی آر تھانہ ٹل میں نامعلوم افراد کیخلاف درج

بدھ 17 ستمبر 2014 16:25

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) گزشتہ پیر کے روز ٹل پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ کے خلاف تھانہ ٹل میں ایف ائی آر نامعلوم افراد کی خلاف درج کر دی گئی،اس حوالے سے ڈی پی او ھنگو انور سعید کنڈی نے بتایا کہ گزشتہ 15ستمبر بروز پیر صبح 5بجے دہشتگردوں نے ٹل پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ کیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3زخمی ہو گئے تھے جبکہ خود حملہ اور نے اپنے اپ کو دھماکے سے اُڑایا تھا اس حملے کے خلاف ایس ایچ او تھانہ ٹل فرید خان کے مدعیت میں زیر دفعات 302,324,353,3/4,7ATA,و دیگر دہشتگردی افعات کے تحت ایف ائی آر نمبر 346نامعلوم افراد کے خلاف درج کر دی ہے ۔