پاکستان میں ایک ہی دن پولیو کے 13 کیسز کی تصدیق

بدھ 17 ستمبر 2014 17:58

پاکستان میں ایک ہی دن پولیو کے 13 کیسز کی تصدیق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) وزیراعظم مانیٹرنگ اینڈ کوآرڈینیشن سیل کی رپورٹ برائے پولیو نے تصدیق کی ہے کہ پولیو کے 7 نئے کیس قبائلی علاقے فاٹا، 3 صوبہ خیبر پختونخوا جبکہ ایک، ایک کیس صوبہ سندھ، پنجاب اور صوبہ بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔ اس طرح ایک ہی دن میں 13 کیس سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال میں 158 بچوں میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ستمبر 2013ء میں یہ تعداد 49 تھی۔

(جاری ہے)

پولیو سیل کی سربراہ عائشہ رضا فاروق نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2 سال سے وزیرستان میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جا سکے۔ اُدھر یونیسف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی کی خراب صورتحال، آگاہی کی کمی اور بعض قبائلی علاقوں میں رسائی نہ ہونے کے سبب پولیو کے خاتمے کیلئے مکمل کامیابی حاصل نہیں ی جا سکی ہے جبکہ 20 سے زائد رضا کار اور ان کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکار جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :