امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور قونصل جنرل برائن ہیگ کی قیادت میں امریکی وفد کابندرگاہ کراچی کے صدر دفتر کا دور،چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل شفقت جاوید سے ملاقات، مشترکہ نوعیت کے پراجیکٹس اور دیگر امور زیر بحث آئے

بدھ 17 ستمبر 2014 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء ) امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور قونصل جنرل برائن ہیگ کی قیادت میں امریکی وفد نے بدھ کے روزبندرگاہ کراچی کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل شفقت جاوید سے ملاقات کی۔ بعدازاں بریفنگ کے دوران مشترکہ نوعیت کے پراجیکٹس اور دیگر امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر چیئرمین کراچی بندرگاہ نے وفد کی توجہ بندرگاہ کے مختلف امور کی طرف مبذول کرائی جس میں بندرگاہ کی کارگردگی اور بندرگاہ کے خطیر لاگت والے منصوبوں سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں۔

چیئرمین شفقت جاوید نے امریکی وفد کو بندرگاہ کی قدیم اور قیمتی اثاثے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جو کہ ٹرانسفارم ہوکر ملکی معیشت کے لئے ایک جدید بندرگاہ بننے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین شفقت جاوید نے مزید بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ جلد ہی گہرے پانی کی بندرگاہ تیار کر لے گی جس کے بعد کی کارگو ہینڈلنگ کی استطاعت بڑھ جائے گی جس سے نہ صرف نئی بندرگاہ پر بڑے جہاز لنگر انداز ہو سکیں گے بلکہ نقل و حمل میں آسانی پیدا ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں انہوں نے مستقبل کے منصوبوں بلخصوص CABLE STAY BRIDGE کے بارے میں آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نئی بندرگاہ کو کارگو ویلیج ، ناردرن بائی پاس اور لیاری ایکسپریس وے کے ملاپ کا ضامن ہوگا جس سے کارگو کی بندرگاہ سے جلد اور فوری ترسیل بھی ممکن ہو سکے گی اور ان سب کے باعث بندرگاہ نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کر سکے گا بلکہ بیرونی ممالک کے ٹرانزٹ کارگو کو بھی ہینڈل کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :