بہاولنگر،رشوت لے کر ملزم کوفرار کرانے کے الزام اے ایس آئی تھانہ سٹی اے ڈویژن کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 18 ستمبر 2014 18:59

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) رشوت لے کر ملزم کوفرار کرانے کے الزام اے ایس آئی تھانہ سٹی اے ڈویژن کے خلاف مقدمہ درج۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر منتظرمہدی کا کرپٹ اہلکاروں کے خلاف احتساب جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے اے ایس آئی اعجاز حسین کے خلاف تھانہ صدر کے ایس ایچ او جاوید اختر گجر کی رپورٹ پر کہ مبینہ طور پر اے ایس آئی نے ایک ملزم امجد جو کہ ایف آئی آر کا نامزد ملزم تھا اسکو رشوت لیکر فرار کرا دیا جس پر ڈی پی اوبہاولنگر منتظر مہدی نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دے دیا جس پر اے ایس آئی اعجاز حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :