تھانہ سٹی کی مبینہ غفلت ونااہلی کے سبب مریدکے میں پتنگ بازی عروج پر

جمعہ 19 ستمبر 2014 22:36

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) تھانہ سٹی کی مبینہ غفلت ونااہلی کے سبب مریدکے میں پتنگ بازی عروج پر۔چھ سالہ بچہ جی ٹی روڈپر گلے میں کٹی پتنگ کی ڈورپھرنے سے شدیدزخمی ہوگیاشہریوں کاشدیداحتجاج اورواقعہ کانوٹس لینے کاپرزورمطالبہ۔تفصیلات کے مطابق متعلقہ تھانہ سٹی مریدکے پولیس کی مبینہ غفلت ولاپرواہی کے سبب مریدکے بھرمیں سارادن پتنگ بازی عروج پر رہی ہرطرف بوکاٹے کی آوازوں کیساتھ ساتھ بجلی کی تاروں کے دھماکے بھی ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بلال پارک مریدکے کارہائشی زاہرخان اپنے چھ سالہ بچے سفیان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوارہوکر مریدکے سے واپس گھرآرہاتھاکہ بنگلہ پلی کے قریب جی ٹی روڈپر اچانک ایک کٹی پتنگ کی ڈوراسکے بچے کے گلے میں پھرگئی جس سے مذکورہ بچہ شدیدزخمی ہوگیاجسے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایاگیاجہاں سے انتہائی نازک حالت میں لاہورہسپتال منتقل کردیاگیا۔شہریوں نے پتنگ بازی سے تنگ آکر متعلقہ پولیس کیخلاف شدیداحتجاج اورغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے حکام بالاسے فوری نوٹس کاپرزورمطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :