کہوٹہ، بڑھتی عوامی شکایات پر تھانہ کہوٹہ ، روات ،کلرسیداں میں عرصہ دراز سے تعینات 68 پولیس اہلکار تبدیل

منگل 23 ستمبر 2014 15:13

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) بڑھتی عوامی شکایات پر تھانہ کہوٹہ ، روات ،کلرسیداں میں عرصہ دراز سے تعینات 68 پولیس اہلکار تبدیل سی پی او راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑکی خصوصی ہدایت پر ایس پی صدر راولپنڈی ن سردار غیا ث گل نے کر دئیے مگر تا حال ان کی راونگی نہ ہو سکی ان کارخاصوں کے تبادلے پر تھانوں میں تھر تھلی مچ گئی اپنے کار خاصوں کے تبادلے رکوانے کیلئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان اور سیاسی شخصیات سر گرم ،تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑنے عوامی شکایات پر او ایس آئی برانچ کے عملے کی مبینہ ملی بھگت اور مک مکاؤ پالیسی پر صدر سرکل کے تھانہ جات میں بار بار تعینات پولیس اہلکاروں اور ایس ایچ او کے کارخاص کانسٹیبلوں کی تعیناتیوں کافوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا جس پر ایس پی صدر سرکل سردار غیاث گل نے کرپٹ اہلکاروں کی چھان بین کرتے ہوئے تھانہ کہوٹہ سے 20تھانہ روات سے 23 اور تھانہ کلرسیداں سے 25 کانسٹیبل ان و ہیڈکانسٹیبلان کی تبدیلی کے احکامات جاری کر کے انھیں مری اور کوٹلی ستیاں بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

ادھر ایس ایچ او صاحبان نے کرپٹ کار خاص کانسٹیبلان کا تبادلہ رکوانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس او رآر پی او راولپنڈی سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :