مریم نواز شریف کیخلاف ایک اور درخواست دائر

منگل 23 ستمبر 2014 15:28

مریم نواز شریف کیخلاف ایک اور درخواست دائر

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز شریف کو کام سے روکنے کے لیے ایک اوردرخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ مریم نواز شریف معیار پر پورانہیں اُترتی، اُن کی تقرری وزیراعظم کی صاحبزادی ہونے کی وجہ سے سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے لہٰذا اُنہیں کام سے روکا جائے ۔ درخواست گزار نے بتایاکہ اِسی نوعیت کی پہلے ہی ایک درخواست زیرالتواءہے اور دونوں درخواستوں کو یکجا کیاجائے ۔
ہائیکورٹ آفس نے ابتدائی جائزے کے بعد درخواست پہلے سے موجود درخواست کے ساتھ یکجاکرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوادی ۔