فیصل آباد ،تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ سے نوجوان کی نعش برآمد

بدھ 24 ستمبر 2014 17:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ سے نوجوان کی نعش برآمد، پولیس نے نشی قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ راجباہ روڈ سے پچیس سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش کو دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر الائیڈ ہسپتال کے مارچری یونٹ منتقل کردیاکے ورثاء کی تلاش کے لئے علاقہ کی مختلف مساجد میں اعلانات کرائے لیکن اس کے ورثاء نے رابطہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :