گوجر خان، پولیس کی حراست سے ٹاپ ٹین اجرتی قاتل کو فرار کرانیوالے تھانہ سٹی کے تینوں اہلکار معطل کرکے لائن حاضر کر دیئے گئے، اعلیٰ پیمانے پر انکوائری کا حکم

بدھ 24 ستمبر 2014 20:09

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) پولیس کی حراست سے ٹاپ ٹین اجرتی قاتل کو فرار کرانے والے تھانہ سٹی کے تینوں اہلکار معطل کرکے لائن حاضر کر دیئے گئے اعلیٰ پیمانے پر انکوائری کا حکم ۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او اکبر عباس سب انسپکٹر ملک ارشد اورہیڈ کانسٹیبل لقمان سرور شامل ہیں معطلی کا حکم آر پی او راولپنڈی نے دیا پولیس نے اجرتی قاتل جاوید کو سترہ دن قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے حراست میں لے کر نجی ٹارچر سیل میں رکھا ہواتھا جہاں سے ملزم کل صبح فرار کرا دیا گیا مصدقہ ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل لقمان نے اجرتی قاتل کے ساتھیوں سے لاکھوں روپے کی ڈیل کرانے میں مرکزی کردار ادا کیا بدنام زمانہ اجرتی قاتل جاوید کے فرار ہونے کی خبرنے گوجرخان بھر کے عوام کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے اعلیٰ حکام کی جانب سے کوئی نوٹس نہ لینے کی وجہ سے بھی عوام پریشان تھے انسپکٹر عارف گوندل کو نیا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :