سزا و جزا کے اقدمات سے تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی آئے گی ،ڈی پی او بھکر

بدھ 24 ستمبر 2014 20:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) سزا و جزا کے اقدمات سے تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی آئے گی اور پولیس کو عوامی خدمت کا ادارہ بنانے میں مدد ملے گی یہ بات ڈی پی او بھکر شاکر حسین داوڑ نے پولیس لائن میں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران اور ملازمین میں نقد انعامات اور سی سی تھرڈ سرٹیفیکیٹ تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مذمل حسین ،ڈی ایس پی صدر اکرم خان نیازی ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ملک عبدالرحمن اور آر آئی غلام شبیر کے علاوہ پولیس ملازمین موجود تھے ۔ڈی پی او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایک ڈسپلن ادارہ ہے جس میں پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے سزا و جزا کا عمل جاری رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ان پولیس افسران اور ملازمین پر فخر ہے جو معاشرے سے جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برائے کار لاتے ہوئے ان جرائم پیشہ افراد کا قلعہ قمع کرنے میں مصروف رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور کارکردگی دکھائے گا اسے اسی طرح انعامات سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او نے میڈیا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ جہاں پولیس کوتاہیوں اور غفلت کو اجاگر کرتا ہے وہیں پر اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو جن افسران اور پولیس ملازمین کو منشیات کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے پر نقدی انعامات اور سی سی تھرڈ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ان میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ملک عبدالرحمن ،ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان عمران یعقوب ،ایس آئی عبدالرزاق انجارج داجل چوکی ،اے ایس آئی تھانہ بہل ناصر محمود یس ا یچ او تھانہ سٹی بھکر شیر علی ،سلیم اللہ 1040/C،یاسر بلال 737/C تھانہ بہل، ،ایس فخر زمان تھانہ سرائے مہاجر ،ایس آئی محمد نواز چوکی چاندنی چوک،ٹی اے ایس آئی محمد آصف تھانہ سٹی دریاخان ،ایس آئی محمد نواز چوکی چاندنی چوک ،ایس ایچ او حافظ رستم تھانہ جنڈانوالہ،قمر زمان 511/C ، ،ایس آئی شوکت خان تھانہ منکیرہ ،ایس آئی منظور احمد تھانہ کلورکوٹ ، ،ایس آئی منظور احمد تھانہ کلورکوٹ،ایس آئی محمد رمضان تھانہ کلورکوٹ ،ایس آئی محمد رفیع تھانہ سٹی بھکر، ایس آیچ او تھانہ سٹی دریاخان عمران یعقوب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :