تھانہ سٹی میاں چنوں میں-3روزہ ریمانڈ پر حوالات میں بند ملزم ایس ایچ او ،محرر اور دیگر پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے ھلاک

ہفتہ 27 ستمبر 2014 14:27

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء ) تھانہ سٹی میاں چنوں میں-3روزہ ریمانڈ پر حوالات میں بند ملزم ایس ایچ او ،محرر اور دیگر پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے ھلاک۔پوسٹمارٹم میں تشدد ثابت ہوگیا تو پولیس اہلکاروں کو معاف نہیں کریں گے ،پولیس نے دباؤ یا ملی بھگت سے ہسپتال عملہ کو ریکارڈ بنانے پر مجبور کیا‘ لواحقین ۔3روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ سٹی میاں چنوں کی حوالات میں بند تقریباً-65سالہ ملزم خان محمد ولد لال قوم لک سکنہ چک نمبر131پندرہ ایل تحصیل میاں چنوں ھلاک ہوگیا ملزم کو -5روز قبل قتل کی دھمکیوں کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

ملزم کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ خان محمد پر ایس ایچ او تھانہ سٹی راناسعیداجمل ،محرر احسان اور دیگر پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی حوالات میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی جسے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

جس پر لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے بچاؤ کیلئے کاغذی کارروائیوں میں مصروف ہے پولیس نے دباؤ یا ملی بھگت سے ہسپتال عملہ کو ریکارڈ بنانے پر مجبور کیاہے تاہم پوسٹمارٹم میں تشدد ثابت ہوگیا تو پولیس اہلکاروں کو معاف نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :