فیصل آباد پولیس کا مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کو تھانہ کھڑریانوالہ میں اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دھاوہ بولنے پولیس ملازمین پر تشدد کرنے اور سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو چھڑانے کے الزام میں درج دہشت گردی کے مقدمہ سے بے گناہ قرار دے کر مقدمہ سے سنگین نوعیت کی دفعات ختم کرتے ہوئے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 14:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) فیصل آباد پولیس نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کو تھانہ کھڑریانوالہ میں اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دھاوہ بولنے پولیس ملازمین پر تشدد کرنے اور سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو چھڑانے کے الزام میں درج دہشت گردی کے مقدمہ سے بے گناہ قرار دے کر مقدمہ سے سنگین نوعیت کی دفعات ختم کرتے ہوئے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلہ میں پولیس کے اعلی افسران نے کاروائی مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اشتیاق احمد نے اسی مقدمہ میں ملوث دیگر دوملزمان سہیل اسلم اور اکرم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس مقدمہ میں ملوث ایم پی اے رانا شعیب ادریس اور ان کے چچا رانا ذکریا پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں ۔