فیصل آباد ، تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سبزی منڈی نور پور میں صبح ساڑھے نو بجے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا ڈاکہ، مسلح افراد دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کرکے فرار،

پیر 29 ستمبر 2014 16:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سبزی منڈی نور پور میں صبح ساڑھے نو بجے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا ڈاکہ، مسلح افراد دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کرکے فرار، تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے نوبجے سبزی منڈی نورپور میں سیف الرحمان نامی شخص اپنی دکان میں موجود تھا کہ دو نامعلوم مسلح افراد دکان میں گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر دکاندار کو ہراساں کرکے اس سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے نقدی ، چھ عدد موبائل فون اور ایک ذاتی استعمال کا فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :