تھانہ کہوٹہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر نامعلوم چور یو سی اربن جنوبی ٹو گرڈسٹیشن کا ٹرانسفارمر لے اڑے

منگل 30 ستمبر 2014 14:56

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء ) تھانہ کہوٹہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر نامعلوم چور یو سی اربن جنوبی ٹو گرڈ اسٹیشن کا ٹرانسفارمر لے اڑے پورا علاقہ تحریکی میں ڈوب گیا عوام علاقہ کا شدید احتجاج محکمہ واپڈا کے ایکسین عاصم سولنگی نے عوام کا فون سننا بھی گورا نہ کیا ایس ڈی او کہوٹہ عبدالقدیر کا جلد از جلد ٹرانسفارمر نصب کرنے کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ سے صرف چند کلو میٹر کے فیصلے پر صبح تین بجے نامعلوم چور بجلی گھر کہوٹہ کے بلمقابل نصب ٹرانسفارمرلے اڑے جس کی وجہ سے بلوہا ، گریڈ اسٹیشن، ادوالہ، نئی آبادی اور دیگر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے عوام علاقہ نے جب ایکسین عاصم سولنگی کے فون نمبر پر رابط کرنے کی کوشش کی تو مذکورہ افسر نے فون سننا گوراہ نہ کیا عوام حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر بجلی پانی خواجہ آصف اور سیکڑری نرگس سیٹھی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :