انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے تھانہ نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار عوامی تحریک کے 10 کارکنان کا جوڈیشل ریمانڈ دیدیا

منگل 30 ستمبر 2014 15:14

حیدر آباد ٹاؤن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے تھانہ نذر آتش کرنے‘ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس کے ساتھ مزاحمت کے الزام میں گرفتار پاکستان عوامی تحریک کے 10 کارکنان کا جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا‘ جبکہ پانچ کارکنان کی درخواست ضمانت خارج کر دی‘ تفصیلات کے مطابق خوشاب اور میانوالی پولیس نے منگل کے روز انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت کے سامنے ملزمان کو پیش کیا‘ جس پر عدالت نے ان کا دو روز کے لئے جسمانی ریمانڈ دے کر انہیں آئندہ تاریخ پیشی پر عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :