’شیروں‘ کے ساتھ’پنگا‘نہ لو، آج وزیر آباد میں ’ٹریلر ‘دیکھ لیا : مریم نواز شریف

بدھ 1 اکتوبر 2014 19:38

’شیروں‘ کے ساتھ’پنگا‘نہ لو، آج وزیر آباد میں ’ٹریلر ‘دیکھ لیا : ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور یوتھ لون اسکیم کی سربراہ محترمہ نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن تحریک انصاف کے کاکنوں کی تخریبی کاروائیوں سے تنگ آ گئے ہیں اور اب ہمارے تحمل اور مہذبانہ پالیسی کو ہماری کمزاوری نہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام انہوں نے کہا ہے کہ ’شیروں ‘کے ساتھ پنگا لے کر جھگڑا مول نہ لیا جائے کیونکہ جیسے کو تیسے والاردعمل ہو اتو کسی کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور آج اس کا ’ٹریلر‘ وزیر آباد میں دیکھ لیا ہے۔

یاد رہے آج وزیر آباد میں سیلاب متاثرین میں وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بعض متاثرین نے ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگائے تھے جس پر مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی توفیق بٹ نے ان متاثرین کو دھکے دے کر تقریب سے نکال دیا تھا۔