Live Updates

پی ٹی آئی والے شیروں کے ساتھ جھگڑا مول نہ لیں ،جیسے کو تیسا رد عمل ہوا تو پی ٹی آئی کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی‘ مریم نواز

بدھ 1 اکتوبر 2014 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) وزیرا عظم نوازشریف صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے شیروں کے ساتھ جھگڑا مول نہ لیں اگر جیسے کو تیسا رد عمل ہوا تو پی ٹی آئی کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیئے گئے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کے نعروں کا ٹریلر وزیرآباد میں دیکھ لیا ہے اس لیے شیروں کے ساتھ جھگڑا نہ مول نہ لیا جائے اور ہماری تحمل و مہذبانہ پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ (ن)لیگ کے کارکن اب تحریک انصاف کی تخریبی کارروائیوں سے تنگ آگئے ہیں اس لیے اگر جیسے کو تیسا رد عمل ہوا تو تحریک انصاف والوں کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعظم نوازشریف وزیرآباد کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے لیے پہنچے تھے جہاں ان کی روانگی کے بعد بعض متاثرین کی جانب سے گو نوازگو کے نعرے لگائے جس کے رد عمل میں(ن)لیگ کے رکن اسمبلی توفیق بٹ نے متاثرین پر تشدد کیا اور الزام عائد کیا کہ نعرے لگانے والے تحریک انصاف کے کارکن تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات