آصفہ بھٹو نے مریم نواز کو میدان میں نکلنے کی دعوت دے دی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 14:01

آصفہ بھٹو نے مریم نواز کو میدان میں نکلنے کی دعوت دے دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف ہماری جنگ کو دھرنوں اور فضول سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے متحرک کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :