پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی

اتوار 12 اکتوبر 2014 15:07

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی 1230گرام چرس اور 10لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتار عوامی حلقوں کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل کلر سیداں ساجد گوندل کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف دو مختلف کاروائیوں میں چرس اور شراب برآمد کر کے پر چہ درج کر لیا اور ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا یونین کونسل مواڑہ سے عبدالرشید ولد محمد رفیق ساکن مواڑہ سے چھاپہ مار کر بارہ سو تیس گرام چرس برآمد کر کے 9Cکے تحت پرچہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری کاروائی میں دوھپری پلازے سے محمد شکیل ولد مقبول سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے 3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا دونوں ملزمان گرفتارکر لیے ۔

متعلقہ عنوان :