یوتھ لون سکیم چیئرپرسن تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر مریم نواز سے ذاتی حیثیت میں جواب طلب
جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی صا حبزادی مریم نواز کی بطور یوتھ لون سکیم چیئرپرسن تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر مریم نواز سے 5نومبر کو ذاتی حیثیت میں جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
دوران سماعت درخواست گزار زبیر نیازی نے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے اپنے صاحبزادی مریم نواز کو میرٹ اور قانونی ضابطوں کے برعکس یوتھ لون سکیم کا چیئرپرسن تعینات کر دیا۔
اس سکیم کے تحت ایک سو ارب روپے کے قرضے نوجوانوں کو فراہم کر کے سیاسی مقاصد حاصل کئے جا رہے ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مریم نواز کی بطور چیئر پرسن یوتھ لون سکیم کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں جواب داخل کرنے کے لیے 5نومبر کے لئے نوٹس جاری کر دیا جبکہ وفاق کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.