لاہور ہائیکورٹ میں چیئرپرسن یوتھ لون اسکیم مریم نواز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر جواب داخل کرادیا گیا

پیر 10 نومبر 2014 17:19

لاہور-(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے مریم نواز کو میرٹ کے برعکس سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے مریم نواز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جو کہ غیر قانونی تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم نے وفاقی حکومت کا جواب داخل کرایا۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے صوابدیدی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اعزازی عہدہ دیا۔اعزازی عہدے کے لئے کسی قواعد کی ضرورت نہیں ہوتی۔جس پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے گیارہ نومبر کو طلب کر لیا۔