پاکستان کی حفاظت ور عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں ناکام بنانا ہم سب پر فرض ہے‘ مولانا عبدالعزیز علوی

منگل 2 دسمبر 2014 14:30

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) جماعة الدعوةآزادکشمیر کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے اجتماع سے لوگوں کی دینی بنیادوں پر تربیت اور پاکستان میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا مقصود ہے۔ لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کیا گیا پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

اس کی حفاظت کرنا اور اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں ناکام بنانا ہم سب پر فرض ہے۔جماعةالدعوة نظریہ پاکستان کی محافظ جماعت ہے۔ ہمیں ہر گلی کوچے تک اسلام و نظریہ پاکستان کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ چار دسمبر سے مینار پاکستان گراؤنڈ میں شروع ہونے والے اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت سے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا مولاناعبدالعزیزعلوی ،ابوعلی رضوان ،سجاداحمد،محمد شعیب ،قاری ابواحمد،ابوصہیب،عامرضیاء،عبدالوحیدگیلانی،ودیگرنے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ سیاست، معیشت و معاشرت سمیت مسلمانوں کا ہر عمل قرآن و سنت کے مطابق ہو نا چاہیے۔ ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے۔

مسلمان ہندوؤں اور یہودونصاریٰ کا کلچر چھوڑ کر محمدی کلچر سے وابستہ ہوں۔ جو قومیں کفار کا کلچر اپنا لیتی ہیں وہ پھر میدانوں میں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں لسانیت، قومیت اور علاقائیت پرستی کو پروان چڑھارہی ہیں۔ علماء کرام منبرومحراب کا فریضہ ادا کریں اور قوم کو اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے متحدو بیدار کریں۔

انہوں نے کہاکہ منظم سازشوں اور منصو بہ بندی کے تحت نوجوان نسل کو دین اسلام سے برگشتہ کرنے کیلئے فحاشی و عریانی پھیلانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔معاشرے کی صحیح اصلاح کیلئے دینی تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام کی خوفناک سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کی کرنے کی ضرورت ہے۔

جب پاکستان بنا تھا تو پوری قوم پاکستان کا مطلب کیا‘ لاالہ الااللہ کے نعرہ پر متحد ہو ئی جس سے فرقہ واریت ختم ہو گئی اور کمزور پاکستان ایک طاقتور ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آیا۔اس وقت بھی جب وطن عزیز پاکستان سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ لوگوں میں شدید مایوسی و بے چینی پائی جاتی ہے اور مسائل کا کوئی حل نظر نہیں آرہا۔انہیں یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ جب تک ہم پاکستان کے اسی بنیادی نظریہ پر ایک بار پھر سے عمل پیرا نہیں ہوں گے ملک کو درپیش مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام منظم منصوبہ بندی کے تحت نوجوان نسل کے ذہنوں سے نظریہ پاکستان کھرچنے کی کوششیں کر رہے ہیں‘ احیائے نظریہ پاکستان کیلئے ملک گیرسطح پر مہم چلانا وقت کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ جماعةالدعوة اس مقصد کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور ان شاء اللہ اس سلسلہ کو مزید مضبوط کیاجائے گا۔