Live Updates

تحریک انصاف کے سانحہ پشاور کے لیے شعبہ خواتین کے تعزیتی اجلاس، دعائیں اور مذمتی قراردادیں ،

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کی اسلام آباد میں نماز جنازہ و اجلاس میں شرکت

بدھ 17 دسمبر 2014 19:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کی طرف سے سانحہ پشاور پر غم و غصہ کے اظہار کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد ہوئے۔ مختلف ٹاوٴنز میں غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کیں گئیں اور خصوصی اجلاس میں مذمتی قراردادیں منظور ہوئیں۔ پی ٹی آئی ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کی صدارت میں سانحہ پشاور کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور بالخصوص طلباو طالبات کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعائیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ ساری قوم کے لیے صبر آزما لمحات ہیں سارا ملک سوگ اور غم میں ڈوبا ہوا ہے ہم سب اپنے ان بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جنہیں پشاور کے سانحہ نے غمزدہ کردیا ہے۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں پارٹی کی طرف سے ہونے والے غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت بھی کی اور وہاں پارٹی رہنماوٴں سے بھی اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی لاہور کے گلبرگ آفس میں تحریک انصاف کے شعبہ خواتین کا اجلاس ڈاکٹر زرقا کی صدارت میں منعقد ہوا جن میں پشاور کے افسوسناک واقعہ میں شہید ہونے والے طلباوطالبات کے خاندانوں سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔جس میں مہناز ر فیع، منزہ حسن ،عا نے شرکت کی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات