گوادر ،پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کوسٹ گارڈ کے ایریا میں دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی

منگل 23 دسمبر 2014 16:56

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کوسٹ گارڈ کے ایریا میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں نامعلوم افراد نے کھوسٹ گارڈ کے ایریا میں فائرنگ کردی جس سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے کھوسٹ گارڈ کے عملے نے فوری طور پر لاشیں قبضے میں لیکر کراچی منتقل کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :