کہوٹہ میں گیس کی قلت شدت اختیار کر گئی، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور، عوام سراپا احتجاج

منگل 23 دسمبر 2014 17:02

کہوٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ این اے پچاس کی تحصیل کہوٹہ شہر میں گیس کی قلت شدت اختیار کر گئی سردی میں سکول کے بچے ناشتے کے بغیر سکولوں میں جانے پرمجبورعوام "سوکھے رس"کھانے پر مجبور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

(جاری ہے)

گیس کی خاطر گذشتہ سال احتجاج کیا گیا عوام کے خلاف پرچے کاٹے گئے قیدو بند کی صوبتیں برداشت کی مگر اس کے باوجود کہوٹہ میں گیس کا مسلہ حل نہ ہوسکا وفاقی وزیر پٹرولیم کا تعلق بھی اسی حلقے سے ہے حکومت کو دو سال گذرنے کو ہیں مگر کہوٹہ کیلئے ایگ پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ بھی عمل میں نہ لا سکے عوام علاقہ نے کہا کہ ہم بہت خوش تھے کہ مرکز اور صوبائی حکومت مسلم لیگ ن کی ہے اور سب سے بڑی خوشی یہ تھی کہ گیس کا وزیر ہمارے کا حلقے کا تھا اب ہمارا گیس والا مسلہ حل ہو جائے گا مگر گیس کا مسلہ جوں کا توں ہی ہے شہر ،محلہ آڑہ، گریڈ اسٹیشن، دھپری میں تو گیس مکمل بند رہتی ہے ان خیالات کا اظہار سروے کے دوران اشرف کیانی، راجہ مجیب اللہ، ملک شاہد محمود اعوان ، ملک ذاہد ، راجہ عبرت اقبال، حافظ عدیل قریشی اور دیگر افراد نے کیا انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،ضلعی جنرل سیکٹرئری مسلم لیگ ن شوکت اقبال جنجوعہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ کی عوام پر احسان کریں ووٹوں کا صلہ ہی دے دیں تا کہ اگلے الیکشن میں ایک مرتبہ پھر آپ کو خوشی خوشی ووٹ دیں سکیں ۔

متعلقہ عنوان :