آل سندھ گیمزالدعوة اسکولز مقابلوں میں شہداد پوراسکول نے 45 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی

منگل 23 دسمبر 2014 17:03

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) آل سندھ گیمزالدعوة اسکولز مقابلوں میں شہداد پوراسکول نے 45 پوائنٹس کے ساتھ پہلی،ماتلی اسکول نے 26 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اورگولارچی اسکول نے 20 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن کی ٹرافی جیت لی ۔ گاما اسٹیڈیم میں ہونے والے آل سندھ گیمزالدعوة اسکولزکے 12شہروں کی ٹیموں نے سو میٹرریس، لانگ جمپ، کبڈی ،جویلیئن تھرو، شاٹ پٹ،پش اپ، نشانہ بازی اور رسہ کشی کے مقابلوں میں 500سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خاص فیصل ندیم امیرجماعت الدعوة نے کہاکہ تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی وجسمانی تربیت بے حدضروری ہے ۔سانحہ پشاور کے بعد بچوں کو گھروں تک محدود نہیں رکھیں ۔طلبہ کو کھیلوں کے زیادہ موقع فراہم کرنے سے ایک صحت مندمعاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ پشاور میں ملوث عناصر کے لئے پیغام ہے کہ بچے گھروں تک محدود نہیں رہیں گے ۔

ہم ایک بہادر قوم ہیں شہید ہونے والے ہمارے بچے تھے ،پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے پہلے آبادیوں کو نشانہ بناتے تھے اور اب اسکولوں میں داخل ہوکربچوں کو قتل کررہے ہیں ۔کھیلوں کے یہ مقابلے ان کے لئے پیغام ہے جو ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں۔ڈائریکٹر الدعوة اسکولز سندھ عقیل احمد ، اصلاح محمد انور ،اسید الرحمن،فرحان بابر اور عبداللہ نے بھی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر موجود شرکاء ے خطاب کیا ۔اس موقع پر شہریوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :