معاشرے کے مسائل کوبہترانداز سے حل کرنے میں ایک آزادمگرذمہ دارمیڈیا کاوجودانتہائی ضروری ہے،شوکت علی اشرف

منگل 23 دسمبر 2014 17:09

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)معاشرے کے مسائل کوبہترانداز سے حل کرنے اورمعاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں ایک آزادمگرذمہ دارمیڈیا کاوجودانتہائی ضروری ہے۔کیونکہ غیرذمہ دارانہ صحافت سے نہ صرف معاشرے کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے صحافی کوبھی خطرات کاسامنا کرناپڑتاہے۔ان خیالات کااظہار انڈویجویل لینڈکے سینئرتربیت کارشوکت علی اشرف نے سماجی تنظیموں کے نمائندوں اورصحافیوں کے مشترکہ ڈائیلاگ میں کیا۔

اس موقع پرڈیرہ پریس کلب کے صدرمحمدرمضان سیماب‘جنرل سیکرٹری محمدفضل الرحمن‘سہاراکے سربراہ عامرسہیل‘آوازڈسٹرکٹ فورم کے صدرابوالمعظم ترابی‘جنرل سیکرٹری فرحت شاہین‘قانون دان گلریزبنگش ایڈووکیٹ‘ریلیف انٹرنیشنل کی ثانیہ خان‘سروکی روبینہ قمر‘ڈیویلپمنٹ کنسنز کے محمدشعیب‘سرائیکی سٹوڈنٹس کے ملک انعام‘طفیل علیزئی‘فداکے ریاست اللہ لغاری اوردیگرسماجی تنظیموں کے نمائندوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صحافی جب اپنی رپورٹنگ میں جانبداری اختیارکرتاہے تواس سے نہ صرف معاشرے میں مسائل حل ہونے کی بجائے مسائل بڑھتے ہیں بلکہ خودصحافی کی بھی نیک نامی متاثرہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ غیرذمہ دارانہ صحافت کی وجہ سے متعددصحافی اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سماجی تنظیموں کی جانب سے معاشرتی مسائل کے حل کیلئے بلندہونیوالی آوازوں پرتوجہ نہیں دیتے جسکی وجہ سے مسائل ابتدائی مرحلہ پرحل ہونے کی بجائے سنگین صورت حال اختیارکرجاتے ہیں۔

اس موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے متعددمسائل پربھی بات کی گئی شرکاء مجلس نے اس بات پرزوردیا کہ معاشرے میں بھائی چارے اتفاق اوررواداری کی فضاء کاقیام انتہائی ضروری ہے۔اوراس مقصد کیلئے صحافیوں اورشہریوں کے درمیان ہم آہنگی کاقیام لازمی جزوہے۔انہوں نے اس نوعیت کے سیشن کاتسلسل جاری رکھنے پربھی زوردیا۔