شہری دھند کے اوقات میں اوورسپیڈسے اجتناب کریں،چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد

منگل 23 دسمبر 2014 17:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)شہری دھند کے اوقات میں اوورسپیڈسے اجتناب کریں۔ اوورسپیڈنگ کی روک تھام کے لیے سپیڈگن اسکارڈز شہر کی محتلف شاہرات پر مختلف اوقات میں ناکہ جات لگائیں۔ دھند کی حفاظتی تدابیر نہ اپنانے والے،ریفلکڑز اور فوگ لائٹس کے بغیر گاڑیوں چلانے والوں کے خلاف ٹریفک وارڈنز کارروائی کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر محمد معصوم نے ایک میٹنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دھند کے اوقات میں شہری کم اور محتاط ڈرائیونگ کریں۔ گاڑی کو سڑک پر ہرگز پارک نہ کریں۔ انتہائی مجبوری کے وجہ سے گاڑی پارک کرنا پڑئے تو سڑک کی انتہائی بائیں جانب پارکینگ لائٹس چلانے کے بعد گاڑی پارک کریں۔ ایجوکیشن یونٹ بھی دھند کے اوقات میں شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اپنانے کے لیے متحرک رہے۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ تمام فورس سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے اپنے اپنے علاقہ میں خصوصی اور روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کرئے۔