حکومت کے وزراء کا ایوان میں شریک نہ ہو نا غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے،صابر بلوچ

منگل 23 دسمبر 2014 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ نے کہا کہ وزراء کی غیر ذمہ داری غیر مناسب ہے ۔حکومت کے وزراء کا ایوان میں شریک نہ ہو نا غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے ۔وزراء کی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت مشکلات کا شکار ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ایوان میں ملک کی سکیورٹی پر بحث ہو رہی ہے ایوان میں نہ وزیر داخلہ ہیں اور نہ ہی وزارت داخلہ کا کوئی ممبر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ ضروری تھا کہ اجلاس میں متعلقہ وزراء کو ہونا چاہیے ۔وزیر اعظم کو بھی ہاؤس میں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو سینٹ فلور سے قوم کو کواعتماد میں لینا چاہیے لیکن افسوس ایسا نہیں ہو سکا۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حکومتی سینیٹرز وزیرا عظم کو اجلاس میں لائیں ۔چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم پالیسیاں بنانے میں مصروف ہیں ۔وزراء کی عدم حاضری ہمارے لئے پریشان کن ہے ۔وزیر پارلیمانی امور آفتاب شیخ نے کہا کہ ایوان کا پیغام وزیر اعظم تک پہنچاؤں گا امید ہے وہ کل اجلاس میں آئیں گے