بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی اپنے علاقوں میں سرمایہ کاری سے روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوئے ،سردار عتیق

منگل دسمبر 17:22

باغ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)سابق وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی اپنے علاقوں میں سرمایہ کاری سے روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوئے ہیں میں نے اپنے دور حکومت میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر لانے اور اُن کو حکومتی سطع پر سہولیات فراہم کیں جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے آزاد خطہ کا رخ کیا اورسیز کشمیریوں کو ریاست میں سرمایہ کاری کرنے اور اُن کو تمام تر سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا آزادکشمیر حکومت کی زمہ داری ہے لیکن بد قسمتی سے آزاد حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور تعاون کے بجائے حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ان کے لیے آئے روز مسائل پیدا کر کے ان کو بددل کیا جا رہا ہے ۔

جو باعث تشویش ہے مسلم کانفرنس محمود الحق جیسے سرمایہ کاروں کو خراج تحسین پیش کر تی ہے کہ اُنہوں نے ایم ٹی بی سی جیسا ادارہ قائم کر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کر کے ریاست پر احسان کیا ہے اور حقیقی کشمیری سپوت ہونے کا ثبوت دیا ہے ایم ٹی بی سی میں جس بڑے پیمانے پر تعلیم وتربیت اور نظم وضبط کا اہتمام ہے اس سے یعقینانوجوان ترقی کی منازل طے کریں گے آزادکشمیر میں سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر قسم کا تحفظ اور سہولیات فراہم کر ے ۔

ہیں اورسیز کشمیری آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کریں ۔مریکن بلنگ کمپنی ایم ٹی بی سی جیسے اداروں نے اپنے علاقے میں بیٹھ کر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنے کی جستجو اور صلاحیت پیدا کر دی ہے اس طرح کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ایم ٹی بی سی میں کام کر نے والے تربیت یافتہ نوجوان دُنیا کے کسی بھی کونے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایم ٹی بی سی کے دورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا تقریب سے سیکورٹی انچارج میجر (ر) محمدافضل ، سردار مشتاق خان اور دیگر نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا نے کہا کہ امریکہ میں مقیم کشمیر نثرادمحمود الحق نے باغ میں ایم ٹی بی سی جیسا عالمی ادارہ قائم کر کے کشمیری عوام پر احسان عظیم کیا ہے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا اور اُن کو تربیت دے کر اُن سے کام لینا ایک بڑا کارنامہ ہے دیگر اور سیز کشمیری بھی محمود الحق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس طرح کے معیاری ادارے قائم کر کے ملک و قوم کی خدمت کر کے تاریخ میں اپنا نام روشن کریں اس طرح کے لوگ اہل کشمیر کا قیمتی سرمایہ ہیں اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس طرح کے اداروں کو سہولیات فراہم کر ے تاکہ باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو سکے ایم ٹی بی سی میں سینکڑوں نوجوان بچے اور بچیاں امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک کے معیار کے مطابق کام کر کے یہ ثا بت کر رہے ہیں کہ ہم کسی بھی فیلڈ میں بہترین کام کر سکتے ہیں جو کشمیری ٹیلنٹ کا اظہار ہے اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے بلنگ وآئی ٹی سیکشن کا دورہ کیااور بریفنگ دی گئی اس مو قع پر سردار عتیق نے کہا کہ جوادارہ میں اپنی دور حکومت میں میرپور میں قائم کرنا چاہتا تھا وہ اکیلے محمود الحق نے ایم ٹی بی سی کی صورت میں باغ میں قائم کر دیا

Your Thoughts and Comments