چناری: المنصورکرکٹ کلب نے سیمی فائنل میں ینگ سٹار کرکٹ کلب کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر فائنل کے لےئے کوالیفائی کر لیا

منگل 23 دسمبر 2014 17:23

چناری( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) المنصورکرکٹ کلب نے سیمی فائنل میں ینگ سٹار کرکٹ کلب کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر فائنل کے لےئے کوالیفائی کر لیا تفصیلات کے مطابق ضلع ہٹیاں بالا میں جاری ٹورنامنٹ جس میں ضلع کی مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں کے مختلف میچوں میں شاندار کامیابی کے بعد سیمی فائنل میچ میں بھی المنصور کرکٹ کلب نے ینگ سٹار کرکٹ کلب ہٹیاں بالا کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میچ کے لےئے کوالیفائی کر لیا ہے المنصور کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں سلطان علی کیانی، زاہد صدیق عباسی، وسیم عباسی اور احسان الحسن عباسی کو شاندار اننگز کھیلنے پر عوام علاقہ کی جانب سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان نوجوانوں میں آگے بڑھنے کا شوق ہے حکومت ضلع ہٹیاں بالا میں نوجوانوں کی کھیلوں کے فروغ میں معاونت کرے تاکہ یوتھ کو آگے جانے کاموقع مل سکے

متعلقہ عنوان :