صوبہ بھر کے سرکاری ‘ پرائیویٹ اور نجی سکولوں میں طلباء و طالبات کو سفری سہولیات فراہم کرنیوالی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور کلینرز کی سکیورٹی کلیئرنس ضروری قرار دیدی

منگل 23 دسمبر 2014 17:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) صوبہ بھر کے سرکاری ‘ پرائیویٹ اور نجی سکولوں میں طلباء و طالبات کو سفری سہولیات فراہم کرنیوالی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور کلینرز کی سکیورٹی کلیئرنس ضروری قرار دیدی گئی ہے ‘ سپیشل برانچ کی سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ڈرائیوروں اور دیگر عملہ بھرتی نہیں کیا جاسکے گا ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کے والدین کی طرف سے ماہانہ کرائے پر حاصل کی جانیوالی وہیکلز اور ان کے عملہ پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور سرگودھا کے ڈی سی اوز سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ڈی سی اوز کو جاری نوٹیفکیشن اور گائیڈ لائن میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سپیشل برانچ کی سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ڈرائیوروں اور دیگر عملہ بھرتی نہیں کیا جاسکے گا اسی طرح ایسی گاڑیاں جنہیں والدین نے اپنے بچوں کو لانے اور لے جانے کیلئے ماہانہ کرائے پر لگوارکھا ہے ان کی سکیورٹی کلیئرنس بھی ضروری قرار دی گئی ہے اور سکیورٹی کلیرنئس کے این او سی کے حصول اور چیکنگ کی تمام ذمہ داری متعلقہ ادارے پر عائد ہوگی بچوں کو بٹھانے سے قبل الیکٹرانک آلات سے گاڑیوں کی چیکنگ کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے ڈی سی اوز کو کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے فوری بعد عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے۔