شدید دھند کے باعث کراچی سے براستہ سرگودھا‘ ہزارہ جانیوالی ٹرین اپنے مقررہ وقت سے 8 گھنٹے لیٹ

منگل 23 دسمبر 2014 17:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) شدید دھند کے باعث کراچی سے براستہ سرگودھا‘ ہزارہ جانیوالی ٹرین اپنے مقررہ وقت سے 8 گھنٹے لیٹ سرگودھا پہنچی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح سرگودھا سے لالہ موسیٰ اور دیگر شہروں کو چلنے والی ٹرینوں کے شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ریلوے ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث گاڑیوں کی رفتار کم کرنا پڑ جاتی ہے جس کے باعث گاڑی اپنے مقررہ وقت سے تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :