آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان فوج کے سربراہ اور ایساف کمانڈر کی ملاقات ‘ ضرب عضب کی تعریف

منگل 23 دسمبر 2014 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) افغانستان فوج کے سربراہ جنرل شیر محمد کریمی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ افغان آرمی طالبان کیخلاف آپریشن کر رہی ہے ‘ جلد نتائج حاصل ہونگے۔منگل کو افغان فوج کے سربراہ جنرل شیر محمد کریمی اور افغان ایساف کمانڈر نے جی ایچ کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ذرائع کے مطابق افغان فوج کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو طالبان کیخلاف آپریشن کی یقین دہا نی کروائی اور ضرب عضب کی کامیابیوں پر تعریف کی ۔

(جاری ہے)

افغان فوج کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو یقین دلایا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور طالبان کے خلاف ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سانحہ پشاوپر میں بچوں کی شہادتوں پر شدید افسوس کا اظہار بھی کیاذرائع کے مطابق تینوں سپہ سالاروں کے درمیان سرحد پر خفیہ معلومات کے تبادلے اور تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ اس موقع پر سرحدوں پر تعاون بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے بارے بھی بات چیت کی گئی۔