گورنرخیبرپختونخوا سے کوآرڈی نیٹروزیراعظم ماروی میمن کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

منگل 23 دسمبر 2014 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) کوآرڈی نیٹربرائے وزیراعظم محترمہ ماروی میمن نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہیں اور مختلف امور پرگفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی پبلک سکول پشاور میں حال ہی میں دہشت گردوں کے حملے کے افسوسناک واقعے پر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کے احساسات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے اپنی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا۔

دریں اثناء اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے گورنر سردار مہتاب احمدخان نے کہاکہ اس المناک واقعے کی بناء پر وطن عزیز کے ہر حصے کے عوام دکھی ہوئے ہیں اور ان کی جانب سے اخوت وبرادرانہ جذبات کا اظہاریقینا ہمارے لئے بحیثیت قوم خاص طور پر متاثرہ خاندانوں کیلئے حوصلے کاباعث ہے۔

متعلقہ عنوان :