صوبے میں انٹی گریٹڈ فیسیلیٹیشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، متیاز شاہد
منگل 23 دسمبر 2014 17:54
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لئے صوبے کے اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکس کے ساتھ انٹی گریٹڈ فیسیلیٹیشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی پیروی ممکن ہو سکے گا۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پشاور میں ہیومن رائٹس کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون محمد عارفین ، ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس مختیار احمد ،ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر الاسلام ، چیف انجینئر آئی این ایل سید شاہ حسین کے علاوہ دیگر اضلاع کے متعلقہ اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
اجلاس میں گورنمنٹ پلیڈراور پراسیکیوٹر کے لئے اسٹیبلشمنٹ آف ڈائریکٹیوریٹ آف ہیومن رائٹس انٹی گریٹڈ فیسیلیٹیشن سنٹرز کے علیحدہ علیحدہ دفاتر کے قیام کے حوالے سے تمام اُمور پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی این ایل کے ساتھ معاہدہ کرکے صوبے کے دیگر اضلاع میں انٹی گریٹڈ فیسلٹیشن سنٹرز تعمیر کرنے کے لئے 50ملین روپے مختص کئے ہیں حکومت اس مقصد کے لئے جگہ فراہم کرے گی جبکہ تعمیر کے کام کے لئے آئی این ایل 425ملین روپے فراہم کرے گا۔ وزیر موصوف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ سنٹرز کو ڈسٹرکٹ کورٹس کے نزدیگ جگہ کا تعین کریں تاکہ گورنمنٹ پلیڈز کو مقدمات کی پیروی میں آسانی ہو ۔ اُنہوں نے کہاکہ دور افتادہ اضلاع دیر ،چترال ،کوہستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.