پشاور، ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اسے اجاگر کرنے کی ہے ،ملک شاہ محمدخان وزیر
منگل 23 دسمبر 2014 17:55
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و فنی تعلیم ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اسے اجاگر کرنے کی ہے اور مستقبل کے معماروں کو زیادہ سے زیادہ فنی تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنانے اورفنی تعلیم کا فروغ صوبائی حکومت کی ترجیحات ہیں ۔
یہ باتیں انہوں نے ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کے اچانک دورے کے موقع پر بورڈ انتظامیہ سے باتیں کرتے ہوئے کہیں۔(جاری ہے)
ملک شاہ محمد نے بورڈ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ، تمام شعبوں کے انچارج سے ملے اور وہاں سے متعلق آگہی حاصل کی۔وزیر اعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ تمام ٹیکنیکل اور ووکیشنل کالجز کی انتظامیہ اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کو خوشگوار ماحول میں بہتر تعلیم کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں کیونکہ یہی طلباء ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری میں بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بورٹ کو درپیش مسائل کا انہیں بخوبی علم ہے اور ان کے جلد حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ تعلیم کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ،کرپشن یا غفلت نا قابل برداشت ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
-
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینیجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.