مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بیرون ملک جانے کے لئے پولیو ویکسینیشن کرائی

منگل 23 دسمبر 2014 18:18

مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بیرون ملک جانے کے لئے پولیو ویکسینیشن ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے کے لئے پولیو ویکسئین کے قطرے پینا لازمی ہے اور اس سلسلہ میں سر ٹیفکیٹ محکمہ صحت جاری کرتا ہے ،بیرون ملک جانے والے افراد پولیو ویکسیئن کے قطرے پی کر ہی سرٹیفکیٹ حاصل کریں، پوری قوم کو پولیو کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی تاکہ معصوم بچوں کو معذوری سے بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ پنجاب میں بیرون ملک جانے کے لئے پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے کے موقع پر کہی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ انہوں نے میڈیا کے سامنے پولیو کے قطرے پی کر پوری قوم کو یہ پیغام دیا ہے کہ پولیو ویکسیئن مکمل طو رپر محفوظ ہے اور اس میں کسی قسم کے مضر اثرات نہیں ہیں ۔ یاد رہے کہ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق 24 دسمبر کو عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :